2 ارب ڈالر

متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور پر رابطے جاری، کوئی مسئلہ درپیش نہیں: وزیر خزانہ

اسلام آباد،یورپ ٹوڈے: وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کے متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع (رول اوور) کے معاملے پر رابطے جاری ہیں اور اس سلسلے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ وہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ بیرونی مالیاتی خلا مکمل طور پر پُر کیا جا چکا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کا ابہام موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی مالی ضروریات پر آئی ایم ایف سے پروگرام کے آغاز میں بات چیت ہو چکی ہے اور آئندہ مذاکرات کے دوران بھی اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور چین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں مجموعی طور پر 12.5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس پروگرام کی مدت، جو ستمبر تک ہے، برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق اس بار یو اے ای نے قرض کی مدت میں صرف ایک ماہ کی توسیع کی تھی، جبکہ مزید توسیع سے متعلق باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

گزشتہ دسمبر میں گورنر اسٹیٹ بینک نے یو اے ای سے 2.5 ارب ڈالر قرض دو سال کے لیے رول اوور کرنے اور شرح سود کو 6.5 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کرنے کی درخواست کی تھی۔

توانائی Previous post اسلام آباد میں ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان مشترکہ برقی منصوبوں اور علاقائی توانائی رابطہ کاری پر تبادلہ خیال