42

غزہ میں عید الاضحی کے روز بھی قیامت خیز بمباری، 42 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ، یورپ ٹوڈے: جہاں دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحی مذہبی جوش و خروش اور روحانی عقیدت سے منا رہے ہیں، وہیں غزہ میں اس بابرکت دن بھی بھوک، خون اور بمباری کا راج رہا۔

عید کی صبح سے ہی اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 42 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ حملوں کا نشانہ رفح، خان یونس اور دیگر گنجان آباد علاقے بنے۔

خان یونس میں ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے، جس کی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے تصدیق بھی کی۔

رفح میں ایک امدادی مرکز پر جمع بےگناہ فلسطینی اور خان یونس میں نماز عید کیلئے جانے والے نمازی بھی نشانہ بنے۔ ان حملوں کے بعد ایک امریکی امدادی تنظیم نے اپنے مراکز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس مخالف ایک گینگ کو اسلحہ فراہم کیا۔ یورپی کونسل کا کہنا ہے کہ یہ گروہ امدادی ٹرکوں کی لوٹ مار میں بھی ملوث ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی عید کے دن غم و اندوہ کی فضا رہی۔ یہودی آبادکاروں نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے جبکہ جنین میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو اپنے شہداء کی قبروں کی زیارت کی اجازت نہ دی اور قبرستان کو خالی کروالیا۔

عالمی برادری کی خاموشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ایک بار پھر دنیا کے سامنے ہیں، جہاں فلسطینی عوام اپنے بنیادی انسانی و مذہبی حقوق سے بھی محروم کر دیے گئے ہیں۔

رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئینسکو کی پاکستانی عوام کو عیدالاضحیٰ کی پرخلوص مبارکباد Previous post رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئینسکو کی پاکستانی عوام کو عیدالاضحیٰ کی پرخلوص مبارکباد
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا عید الاضحیٰ پر عوام کے ساتھ نمازِ عید کی ادائیگی، قربانی کے جذبے اور اتحاد کا پیغام Next post ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا عید الاضحیٰ پر عوام کے ساتھ نمازِ عید کی ادائیگی، قربانی کے جذبے اور اتحاد کا پیغام