اکادمی ادبیات پاکستان اور اقبال انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے مابین علمی و تحقیقی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اکادمی ادبیات پاکستان اور اقبال انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے مابین علمی و تحقیقی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: اکادمی ادبیات پاکستان اور اقبال انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ ( آئی آر ڈی ) اسلام آباد کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت طے پایا کہ دونوں ادارے علم و تحقیق کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے جاری کریں گے اور اپنی قابلیت ،مہارت اور وسائل سے ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔

اس مفاہمتی یادداشت پر اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے صدر نشیں اکادمی ڈاکٹر نجیبہ عارف اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر اور آئی آر ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے دستخط کیے۔اس موقع پر اکادمی کے ناظم اور مدیر اعلیٰ جناب محمد عاصم بٹ اور آئی آر ڈی کے افسران بھی موجود تھے۔دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی یہ تقریب بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں منعقد ہوئی ۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین، دشمن کا چھٹا بھارتی طیارہ مار گرانے کی تصدیق Previous post وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین، دشمن کا چھٹا بھارتی طیارہ مار گرانے کی تصدیق
ترکمانستان کی روس حلال ایکسپو میں شرکت Next post ترکمانستان کی روس حلال ایکسپو میں شرکت