ازبکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان نوجوانوں سے متعلق تعاون بڑھانے پر اتفاق

ازبکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان نوجوانوں سے متعلق تعاون بڑھانے پر اتفاق

تاشقند، یورپ ٹوڈے: اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے امور نوجوانان جناب فلیپے پالیئر نے جمہوریہ ازبکستان کی اولی مجلس (سینیٹ) کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات سینیٹ کی چیئرپرسن محترمہ تنزیلہ نربائے وا سے ہوئی۔

ملاقات میں ازبکستان اور اقوام متحدہ کے مابین تعاون کو وسعت دینے، نوجوانوں کی پارلیمانوں کے مابین بین الاقوامی مکالمے کو فروغ دینے، ماحولیات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد سمیت اقوام متحدہ کی “یوتھ 2030 حکمتِ عملی” کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ ازبکستان کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب 55 فیصد سے زائد ہے، جس کے پیش نظر ان کے حقوق و مفادات کا تحفظ حکومتی پالیسی کا ترجیحی شعبہ بن چکا ہے۔

دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ازبکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تمام شعبہ جات میں باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی، تاکہ نوجوانوں کو عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کرنے کے لیے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

انعم خان Previous post پاکستانی پولیس افسر انعم خان کو دبئی میں ’’ایکسلیس اِن کرمنل انویسٹی گیشن‘‘ کا عالمی ایوارڈ
لاہور قلندرز کے وفد کا آذربائیجان کے سفارتخانے کا دورہ Next post لاہور قلندرز کے وفد کا آذربائیجان کے سفارتخانے کا دورہ