وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خانہ کعبہ میں نوافل کی ادائیگی، بنیان مرصوص کی فتح پر شکرانہ

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خانہ کعبہ میں نوافل کی ادائیگی، بنیان مرصوص کی فتح پر شکرانہ

مکہ مکرمہ، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور “بنیان مرصوص” کی عظیم فتح پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا۔ یہ موقع سعودی ولیِ عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے دوران میسر آیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیراعظم، آرمی چیف اور اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے سعودی ولیِ عہد کی دعوت پر دو روزہ دورہ کیا، جس کے دوران جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر پاکستانی وفد کے لیے کھولا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے نوافل ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے حالیہ کامیابیوں پر شکر ادا کیا۔ اس موقع پر امت مسلمہ، خصوصاً مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کا سامنا کرنے والے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی شامل تھے۔

یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے بلکہ پاکستان کی قیادت کے روحانی و قومی جذبے کی بھی واضح عکاسی کرتا ہے۔

فوس-سور-میر کی بندرگاہ پر فرانسیسی ڈاک ورکرز کا اسرائیل کو فوجی سامان کی ترسیل سے انکار Previous post فوس-سور-میر کی بندرگاہ پر فرانسیسی ڈاک ورکرز کا اسرائیل کو فوجی سامان کی ترسیل سے انکار
سفیر جمال بیکر عبداللہ کی عیدالاضحیٰ پر مبارکباد، اتحاد، ہمدردی اور عالمی امن پر زور Next post سفیر جمال بکر عبداللہ کی عیدالاضحیٰ پر مبارکباد، اتحاد، ہمدردی اور عالمی امن پر زور