مشعال ملک

کشمیریوں کا عزم ناقابل شکست ہے: مشعال ملک

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور معروف کشمیری سماجی کارکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے۔ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ جبر و استبداد کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کبھی سر نہیں جھکایا۔

مشعال ملک نے کہا کہ 13 جولائی 1931ء کو سری نگر کی سینٹرل جیل کے باہر 22 کشمیریوں نے اذان مکمل کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اذان کے لیے جان دینے والے ان شہداء نے تاریخ رقم کی، اور یہ قربانیاں اس بات کا اعلان ہیں کہ ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1931ء سے آج تک کشمیری عوام کے حوصلے اور عزم میں کوئی کمی نہیں آئی، ان کا جذبہ آزادی ناقابل شکست ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ حق اور سچ کی فتح کا دن اب زیادہ دور نہیں، اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کرے۔

ہمارے نظام شمسی میں 7 ارب سال پرانا شہاب ثاقب داخل، ماہرین حیران Previous post ہمارے نظام شمسی میں 7 ارب سال پرانا شہاب ثاقب داخل، ماہرین حیران
پزیشکیان Next post صدر مسعود پزیشکیان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف حالیہ ایرانی فتح کو مسلح افواج کی طاقت اور عوامی اتحاد کا نتیجہ قرار دیا