شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی کامیابی پر اطمینان، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سراہا

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخی 1,50,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا یہ تیز رفتار اور مثبت رجحان حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا واضح مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ “اللہ کے فضل و کرم سے معیشت میں بہتری نے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کیا ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، تاہم مزید محنت کی ضرورت ہے۔”

انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم نے دن رات انتھک محنت کرکے معیشت کو مشکلات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے مشکل حالات کے باوجود سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی طرف سے جاری معاشی سرگرمیوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ کاروبار میں ترقی اور سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ملک میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

آذربائیجان Previous post پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فضائی دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
سلیم حیدر Next post گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا قومی استحکام کے لیے اتحاد پر زور؛ رہنماؤں کی چوہدری نثار علی خان کی سیاسی خدمات اور محمد نواز رضا کی صحافتی کاوشوں کو خراجِ تحسین