تیانجن

وزیراعظم شہباز شریف کی ایس سی او اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ میں شرکت

تیانجن، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25 ویں اجلاسِ کونسل برائے سربراہانِ مملکت میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر ممالک کے سربراہان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غیر رسمی ملاقاتیں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف، کرغیزستان کے صدر سادیر جپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے کیں۔

تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے اور ان سے غیر معمولی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ان ملاقاتوں میں دکھائی دینے والی قربت پاکستان اور ان ممالک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

آذربائیجان Previous post تیانجن میں صدر آذربائیجان الہام علییف کی سی سی سی سی چیئرمین سے ملاقات
اقتصادی Next post صدر مسعود پیژیشکیان کا ایس سی او کے اجلاس میں عالمی امن اور اقتصادی تعاون پر زور