شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت: اسلام آباد کے زیر تعمیر اسپتالوں کو چین کے معیار کے مطابق جدید بنانے کا فیصلہ

بیجنگ، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کے زیر تعمیر اسپتالوں، بالخصوص جناح میڈیکل کمپلیکس میں سادہ، مؤثر اور پائیدار انفراسٹرکچر قائم کیا جائے تاکہ عوام کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

وزیراعظم نے بیجنگ کے انزین اسپتال کے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان کے زیر تعمیر اسپتالوں کو چین کے معیار کے مطابق ڈھالا جائے اور مریضوں کو عالمی معیار کی صحت کی خدمات فراہم کرنے کو اولین ترجیح بنایا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر نظام کو سراہا۔ انہیں اسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، جدید روبوٹک نظام اور دیگر ہائی ٹیک سہولیات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محسن رضا نقوی، احسن اقبال، محمد اورنگزیب اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

ائیر ہیڈ کوارٹرز Previous post ترک دفاعی وفد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
رومانیہ Next post رومانیہ کے سفیر کی وزیر دفاع سے ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی و عالمی سلامتی پر تبادلہ خیال