آذربائیجان

صدر آذربائیجان کا یوسف صمداوغلو کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری تقریبات کے انعقاد کا حکم

باکو، یورپ ٹوڈے: آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے عوامی ادیب یوسف صمداوغلو کی 90ویں سالگرہ کی مناسبت سے یادگاری تقریبات کے انعقاد کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ اس بات کی تصدیق صدارتی پریس سروس نے کی۔

صدر کے حکم کے تحت وزارت ثقافت کو آذربائیجان رائٹرز یونین کے تعاون سے ایک جامع پروگرام تیار کرنے اور اس پر عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ ملک کے ممتاز ادبی اور ثقافتی شخصیت یوسف صمداوغلو کے علمی و تخلیقی ورثے کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

مزید برآں، کابینہ کو بھی اس صدارتی حکم نامے پر عملدرآمد کے دوران پیدا ہونے والے تمام انتظامی معاملات کو حل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ترکمانستان Previous post ترکمانستان انویسٹمنٹ فورم 2025 ایوازا نیشنل ٹورسٹ زون میں منعقد ہوگا
پاکستان Next post پاکستان اور چین کے درمیان 4.2 ارب ڈالر کے 21 معاہدوں پر دستخط