بحریہ

صدر آصف علی زرداری سے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پیر کے روز ایوانِ صدر میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ اُمور اور پاکستان کے دفاع سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی نے ملک کی سمندری سرحدوں کے تحفظ میں ہمیشہ قابلِ فخر خدمات انجام دی ہیں۔

ڈھانچے Previous post پاکستان میں معدنی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے امریکہ کے ساتھ تاریخی تعاون، 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
اسپیکر Next post اسپیکر سردار ایاز صادق کا وژن: قواعد سے اصلاحات تک