گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا نے نئے مشیروں کی تعیناتی مسترد کر دی

پشاور، یورپ ٹوڈے: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں نئے مشیروں کی تعیناتی کی سمری مسترد کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کو واپس بھیج دیا ہے۔

گورنر کنڈی نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی وزیر اعلیٰ پانچ سے زیادہ مشیروں کی تقرری نہیں کر سکتا، لہٰذا اس فیصلے کی منظوری نہیں دی جا سکتی۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ میں ایک مشیر اور تین معاونین خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے سمری پر دستخط کرکے منظوری کے لیے گورنر کو ارسال کی تھی، تاہم گورنر نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے۔

یاگی Previous post ویتنام میں سمندری طوفان “یاگی” کی تباہ کاریاں، 21 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی
شمالی کوریا Next post چینی صدر شی جن پنگ کا شمالی کوریا کے قومی دن پر کم جونگ اُن کو تہنیتی پیغام