ترکمانستان

ترکمانستان میں رواں سال کے اختتام تک 40.072 ارب منات کی سرمایہ کاری متوقع، صدر سیر دار بردی محمدوف کا اعلان

Read Time:1 Minute, 12 Second

عشق آباد، یورپ ٹوڈے: ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف نے کہا ہے کہ 2025 کے سماجی و اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری پروگرام کے تحت رواں سال کے اختتام تک 40.072 ارب منات کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ یہ اعلان انہوں نے جمعہ کے روز عوامی کونسل (خلق مجلس) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ترکمانستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق، یہ سرمایہ کاری صنعتی اور سماجی و ثقافتی تنصیبات کی تعمیر و جدید کاری پر خرچ کی جائے گی۔ ان منصوبوں کے تحت نئے رہائشی مکانات، جدید قصبے اور دیہات تعمیر کیے جائیں گے تاکہ عوام کو آرام دہ اور بہتر معیار زندگی فراہم کیا جا سکے۔

صدر نے کہا کہ ملک کی اقتصادی پالیسی کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ تمام علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں جبکہ عوام کے لیے سماجی تحفظ کے اقدامات کو بھی مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، سال کے اختتام تک 3,000 سے زائد نئی ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس کے دوران ترکمان رہنما نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ترکمانستان کا سماجی و اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری پروگرام 2026 تیار کریں اور عوامی کونسل کے جائزے کے لیے پیش کریں۔

یہ اجلاس ترکمانستان کی 34ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں شہریوں کی فلاح اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیر اعظم شہباز شریف کل نیویارک میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے
آذربائیجان Next post صدر الہام علیئیف کا آذربائیجان انٹرنیشنل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب، نان آئل سیکٹر میں نمایاں ترقی کا ذکر