ای سی سی

ای سی سی کا اہم اجلاس: وزارتِ خارجہ کے لیے اضافی فنڈز اور کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس سپلائی میں کمی کا فیصلہ متوقع

Read Time:41 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) آج وزارتِ خارجہ اور پیٹرولیم ڈویژن کی پیش کردہ سمریوں پر اہم فیصلے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، وزارتِ خارجہ نے شنگھائی کانفرنس کے انعقاد کے لیے 1 ارب روپے کے اضافی فنڈز طلب کیے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ موجودہ بجٹ میں ایس سی او اجلاس کے انتظامات ممکن نہیں ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پلانٹس بجلی کی کم پیداوار اور گیس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔ کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس سپلائی کی پانچویں کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور انہیں صرف 242 ایم ایم سی ایف ٹی گیس فراہم کی جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
روسی وزارت خارجہ Previous post امریکہ میں صدارتی مباحثہ غیر اہم اور بے فائدہ: روسی وزارت خارجہ
ایتھوپیا Next post ایتھوپیا کےاعزازی قونصل خانہ کا افتتاح، دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام