
صدر آصف علی زرداری کا بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ہفتہ کے روز بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب مشترکہ انٹیلی جنس کارروائی کو سراہا، جو بھارتی سرپرستی میں سرگرم تھے۔
صدر سیکریٹریٹ پریس وِنگ کے مطابق، صدر نے بھارتی پشت پناہی سے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث آٹھ دہشت گردوں کے خاتمے پر جوانوں کے عزم اور بہادری کو سلام پیش کیا۔
صدر نے کہا کہ خوارج کے خلاف منظم اور مربوط کارروائیاں قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی سرپرستی میں چلنے والے منظم دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ قومی ترجیحِ اول ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ ملکی سرزمین سے غیر ملکی پشت پناہی رکھنے والے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ملک کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔