حلقۂ اربابِ ذوق

حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کا اجلاس 23 نومبر 2025 کو منعقد ہوا

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کا ہفتہ وار ادبی اجلاس بروز اتوار صدرِ اجلاس فرخندہ شمیم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ محفل میں غزل، نظم اور انشائیہ کے موضوعات پر نہایت خوبصورت اور دلنشین تخلیقات پیش کی گئیں۔

غزل کے حصے میں شیریں سید نے اردو غزل پیش کی، جبکہ نویدہ مقبول بھٹی نے پنجابی نظم سنائی، انشائیہ رابعہ خان نے پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

اجلاس میں نمایاں ادبی شخصیات نے شرکت کی جن میں فرخندہ شمیم، شیریں سید، نویدہ مقبول بھٹی، رابعہ خان، احمدرضا راجا، محمد علی پاشا، اتفاق بٹ، جہانگیر عمران، ڈاکٹر باقر وسیم، ارشد ملک، راحت احمد خان، امتیاز اے قریشی، پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ، محمد ظہیر الدین خان، یوشع سیف، شہلان نصیب، فراز امتیاز، صباح کاظمی، معظمہ تنویر، عطا الرحمٰن، پروفیسر عمران عارف، محمد سعید اللہ، خلیل الرحمان، عامر ڈھڈی، ناصر علی ناصر، محمد ارشد، ارشد ملک، محمد صداقت طاہر، سید جمال زیدی، پروفیسر معین قریشی اور محمد شفیق شامل تھے۔

ناقدین نے پیش کی گئی تخلیقات پر بھرپور اور مفصل خیالات کا اظہار کیا، جس سے نشست کا ادبی معیار مزید بلند ہوگیا۔

اسحاق Previous post پی ایف او ڈبلیو اے سالانہ چیریٹی بازار کا افتتاح، ڈپٹی وزیر اعظم/وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا رفاہی خدمات کو سراہا
چانسلر Next post ویتنامی وزیراعظم اور جرمن چانسلر کی ملاقات؛ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق