فتح محمد ملک

حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی اور پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے پروفیسر فتح محمد ملک کے اعزاز میں شامِ اعترافِ فن منعقد

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے(رپورٹ: احمد رضا راجہ): حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی اور پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے معروف دانشور، نقاد اور ماہرِ ادب پروفیسر فتح محمد ملک کے اعزاز میں شامِ اعترافِ فن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ادبی تقریب اتوار، 14 دسمبر 2025 کو پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ممتاز شاعر و نقاد پروفیسر جلیل عالی نے کی۔

تقریب میں علمی، ادبی اور فکری حلقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے کرام میں پروفیسر فتح محمد ملک، پروفیسر جلیل عالی، محمودہ غازیہ، پروفیسر طاہر نعیم ملک، ڈاکٹر روش ندیم، نویدہ مقبول بھٹی، صباح کاظمی، اکرم نازی، ارشد ملک، پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ، ڈاکٹر مظہر اقبال، سید مظہر مسعود، محمد بشیر رانجھا، وقاص عزیز، عامر ڈھڈی، ڈاکٹر محمد ظہیرالدین خان، محمد سعید اللہ، ولید بن سجاد، قاسم مہر، شاہد حسن، نوید اسلم کہوٹ، ناصر علی ناصر، غلام مجتبیٰ اسماعیل، راحت احمد خان، فراز امتیاز، شہلان نصیب، محمد صداقت طاہر، خالد بھوترال، اقبال ملک، ضیا الاسلام، عامر قریشی، احمد رضا راجا، اتفاق بٹ اور دیگر شامل تھے۔

تقریب کے دوران مقررین نے پروفیسر فتح محمد ملک کی ادبی خدمات، تنقیدی بصیرت اور اردو ادب کے فروغ میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پروفیسر فتح محمد ملک کی علمی و فکری خدمات نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

آخر میں حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کی جانب سے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی اردو ادب کی ترویج و ترقی کے لیے ایسی بامقصد تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

پی ایس ایل Previous post پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کا اعلان، 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا
ایران Next post ایران کی آسٹریلیا میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت