19 دسمبر 2025

حلقۂ اربابِ ذوق اسلام آباد کا ہفتہ وار اجلاس 19 دسمبر 2025 کومنعقد ہوگا

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: حلقۂ اربابِ ذوق اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار ادبی اجلاس جمعہ 19 دسمبر 2025 کو شام 5:30 بجے رائٹرز ہاؤس، اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت معروف ادیب اور نقاد محمد حمید شاہد کریں گے۔

اجلاس میں افسانہ نگار رشاد بخاری کا افسانہ پیش ہو گا۔افسانے کے فنی و فکری پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوگی اور حاضرین اپنی آرا کا اظہار کریں گے۔

اجلاس کے انتظامی امور کی نگرانی سیکرٹری حلقہ منیر فیاض کریں گے، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے فرائض معظمہ تنویر انجام دیں گی۔

قازقستان Previous post قازقستان اور جاپان کے درمیان 3.7 ارب ڈالر سے زائد کے تجارتی معاہدوں پر دستخط متوقع
روس Next post ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان تعاون کی دستاویز پر دستخط