تنقیدی اجلاس

حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس منعقد، غزل اور افسانے پیش

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے(رپورٹ: احمد رضا راجہ): حلقۂ اربابِ ذوق (راولپنڈی) کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے 4 جنوری کی شام منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت معروف ادیب و نقاد جناب راحت سرحدی نے کی۔

اجلاس میں احمد محمود الزماں نے اپنی غزل جبکہ حفیظ تبسم نے افسانہ پیش کیا، جن پر شرکاء نے تفصیلی اور سنجیدہ تنقیدی گفتگو کی۔ ادبی نشست میں تخلیقی اظہار کے فنی و فکری پہلوؤں پر بھرپور تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں راحت سرحدی، احمد محمود الزماں، حفیظ تبسم، شفیق ساحل، ڈاکٹر ظہیر الدین نیازی، ڈاکٹر مجاہد حسین، ریاض اعوان، سبطین ضیا رضوی، فراز امتیاز، شہلان نصیب، پروفیسر اختر پرواز، نور محمد غوری، محمد اکرم، رابعہ خان، مرزا ساجد بیگ، ارشاد بخاری، حبیب ہاشمی، اقبال ملک، ذاکر رحمان، عامر ڈھڈی، وقاص عزیز، محمد سعید اللہ، ڈاکٹر ناہید اختر، احد احمد، سلمیٰ صدیقی، صفیہ شاہد، فرحین خالد، راحت احمد خان، سید مظہر مسعود، ناصر علی ناصر، بادشاہ اسد حسین، پروفیسر معین قریشی، پروفیسر عمران عارف اور سیکرٹری حلقہ احمد رضا راجہ شامل تھے۔

اجلاس کے اختتام پر حلقے کے اراکین نے راحت احمد خان کی ہمشیرہ اور بہنوئی جبکہ عامر ڈھڈی کی پھوپھی صاحبہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مرحومین کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

شہباز شریف Previous post وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ورلڈ بریل ڈے پر خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور مساوی مواقع کے عزم کا اعادہ
وینزویلا Next post رومانیہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین وینزویلا پر قریبی رابطے میں ہے، احتساب اور جمہوریت کی بحالی کی حمایت کرتا ہے