جان باس

امریکی نائب وزیر خارجہ جان باس کی پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور سلامتی تعاون بڑھانے پر گفتگو

واشنگٹن، یورپ ٹوڈے: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ جان باس نے پاکستان میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والی پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے بتایا کہ جان باس نے دہشت گردی کے خاتمے اور پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر جان باس نے امریکا میں افغان مہاجرین کی آبادکاری میں پاکستان کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق، امریکی نائب وزیر خارجہ نے خطے میں استحکام اور خوشحالی کی اہمیت پر زور دیا اور اس حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ملائشیا Previous post ملائشیا، توانائی ایوارڈز 2024: قابل تجدید توانائی اور توانائی کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں کی خدمات کا اعتراف
2024 چین انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز Next post 2024 چین انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کا اختتام، 1,000 سے زائد عملی نتائج حاصل