بیلسٹک میزائل پروگرام

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار پرانی پالیسی ہے: امریکا

واشنگٹن،یورپ ٹوڈے: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی پرانی پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا پُرعزم ہے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ امریکا مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے عالمی نظام کی مضبوطی کے لیے بھی پرعزم ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکی خدشات واضح ہیں، تاہم پاکستان امریکا کا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی پابندیوں اور دیگر اقدامات کو جاری رکھے گا تاکہ مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

روسی فوج Previous post روسی افواج نے ڈونباس کے قصبے یوکرینسک کو آزاد کر لیا: رپورٹ
ترکمانستان کے صدر Next post ترکمانستان کے صدر کا افغانستان کو پرامن اور اقتصادی شراکت دار بنانے پر زور