ای گورنمنٹ

ای گورنمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی 14 درجے بہتری، 136 ویں نمبر پر پہنچ گیا

اسلام آباد، ،یورپ ٹوڈے: اقوامِ متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس (ای جی ڈی آئی) میں پاکستان نے 14 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 136 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس پیش رفت کے ساتھ، پاکستان پہلی بار ای گورنمنٹ کی اعلیٰ کیٹیگری میں شامل ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق، 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس 150 تھا، لیکن مسلسل اصلاحات اور اقدامات کی بدولت اب یہ 136 پر پہنچ چکا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں بھی پاکستان نے نمایاں ترقی کی ہے، جہاں 2 سال قبل پاکستان کا نمبر 106 تھا، اب 88 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو بھی 0.36 سے بڑھ کر 0.49 تک پہنچ گئی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ نے ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی 14 درجے بہتری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ای گورنمنٹ کے فروغ میں وزارتِ آئی ٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

لبنان Previous post لبنان میں پیجرز دھماکوں پر امریکا کا ردعمل، اسرائیل اور حزب اللہ تنازع کے سفارتی حل پر زور
اسجد اقبال Next post اسجد اقبال اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کھا گئے