اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا عالمی برادری سے بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

Read Time:1 Minute, 20 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات پر اسے جوابدہ ٹھہرائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہندوتوا پر مبنی نظام کے تحت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو شدید امتیازی سلوک، جبر اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت دلانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا رہے گا اور پاکستان کی تمام تر کوششیں مسئلہ کشمیر کے پُرامن، منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول پر مرکوز رہیں گی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے باعث کشمیری عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں، تاہم کشمیریوں کی ثابت قدمی اور استقامت ان کے مؤقف کی حقانیت کا واضح ثبوت ہے۔

نائب وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے، جس پر عالمی ضمیر کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کر دیا
ترکمانستان Next post ترکمانستان اور اسٹارلنک کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کمیونی کیشن میں تعاون پر تبادلۂ خیال