شہباز شریف

غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن،یورپ ٹوڈے: شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ 19 فروری کو ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق افتتاحی اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان اور عالمی رہنما شرکت کریں گے، جہاں خطے کی صورتحال اور قیامِ امن سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی قیادت اور اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم 20 فروری تک واشنگٹن میں قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اس اہم سفارتی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا۔

گیس Previous post سولجر بازار میں گیس لیکیج سے دھماکا، عمارت کا حصہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 12 زخمی
زرداری Next post کراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے پر صدر آصف علی زرداری کا اظہارِ افسوس، جامع تحقیقات اور مؤثر اقدامات کی ہدایت