زرداری

کراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے پر صدر آصف علی زرداری کا اظہارِ افسوس، جامع تحقیقات اور مؤثر اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کے روز کراچی کے علاقے سولجر بازار میں عمارت گرنے سے ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔

صدر آصف علی زرداری نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور حکومتِ سندھ کو تاکید کی کہ عمارتوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے، گیس سلنڈرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور بلڈنگ کوڈز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت واقعے کے ہر پہلو کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے۔

شہباز شریف Previous post غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن پہنچ گئے