محسن نقوی

بنوں میں شہادتیں: محسن نقوی کا لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد،یورپ ٹوڈے: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں شہادت کا رتبہ پانے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور شہید سپاہی کرامت شاہ کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز نے جرات اور بہادری کی نئی داستان رقم کی۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک و قوم کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔ ان کی یہ عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے دی جانے والی ہر قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

سیکیورٹی فورسز Previous post بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، پانچ خوارج ہلاک
زرداری Next post بنوں حملہ: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ