کوہاٹ

کوہاٹ میں پولیس موبائل پر دہشت گرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

کوہاٹ،یورپ ٹوڈے: کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت تین اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر کے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا اور بعد ازاں گاڑی کو آگ بھی لگا دی۔ حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آپریشن Previous post ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: صدر اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
جدہ Next post فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس، وزیرِخارجہ اسحاق ڈار آج جدہ روانہ ہوں گے