جدہ

فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس، وزیرِخارجہ اسحاق ڈار آج جدہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد،یورپ ٹوڈے: وزیرِخارجہ اسحاق ڈار آج جدہ روانہ ہوں گے جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے منگل کے روز اس بات کی تصدیق کی۔

ذرائع کے مطابق او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا یہ ہنگامی اجلاس 26 فروری کو طلب کیا گیا ہے، جو فلسطین کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں بالخصوص مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی کو اسرائیلی ملکیت قرار دینے سے متعلق حالیہ فیصلوں اور اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن ممالک کی جانب سے ان اقدامات کی شدید مذمت کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کریں گے۔

کوہاٹ Previous post کوہاٹ میں پولیس موبائل پر دہشت گرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید
کوہاٹ Next post کوہاٹ دہشت گرد حملہ: صدر اور وزیرِاعظم کا شہداء کو خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خاتمے کا عزم