شہباز شریف

ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا، وزیرِاعظم شہباز شریف کی 18 رکنی کمیٹی تشکیل

Read Time:1 Minute, 4 Second

اسلام آباد،یورپ ٹوڈے: امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے پیشِ نظر وزیرِاعظم شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں اور ممکنہ معاشی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے 18 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی جنگی صورتحال کے باعث پاکستان کی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

نوٹیفکیشن کے تحت وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، جبکہ کمیٹی میں وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِ توانائی، وزیرِ مملکت برائے خزانہ، مختلف وزارتوں کے سیکریٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تیل کی عالمی سپلائی اور قیمتوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کرے گی۔ مزید برآں، طویل جنگ کی صورت میں ممکنہ معاشی اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا تاکہ بروقت پالیسی فیصلے کیے جا سکیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ غیر یقینی عالمی صورتحال میں قومی معیشت کے استحکام اور توانائی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، علاقائی و ملکی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ
بولان Next post کم مسافروں اور مالی خسارے کے باعث بولان میل ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل