زرداری

صدر آصف علی زرداری کی متعدد بلوں کی منظوری، وفاقی آئینی عدالت کی شاخیں چار بڑے شہروں میں قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے:  صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کو پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے متعدد بلوں پر دستخط کرتے ہوئے انہیں باقاعدہ منظوری دے دی، جبکہ مختلف متعلقہ سمریوں کی بھی توثیق کی۔ اس بات کا اعلان ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔

ایوانِ صدر کے مطابق جن قوانین کی منظوری دی گئی ان میں ورچوئل اثاثہ جات بل 2026، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز (ترمیمی) بل 2026، نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2026، کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔

صدر مملکت نے اس کے علاوہ وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کے لیے رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق آرڈر 2025 میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔

بیان کے مطابق صدر زرداری نے اسلام آباد ماتحت عدلیہ سروس ٹریبونل کی ازسرِ نو تشکیل کی بھی منظوری دی ہے۔

مزید برآں صدر مملکت نے وفاقی آئینی عدالت کی برانچ رجسٹریاں لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کا مقصد عدالتی امور کی انجام دہی کو مزید مؤثر اور عوام کے لیے قابلِ رسائی بنانا ہے۔

تعلیم Previous post تیل کی ممکنہ قلت کے پیشِ نظر توانائی بچت اقدامات پر غور، چار روزہ ورک ویک اور آن لائن تعلیم کی تجویز
افغانستان Next post آپریشن “غضب للحق” میں افغان طالبان کے 527 جنگجو ہلاک، 237 چوکیوں کو تباہ کیا گیا: عطاء اللہ تارڑ