
وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں 15 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز بلوچستان کے علاقوں ہرنائی اور بسیمہ میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔