سلمان نصیر

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں، لیگ نئے دور میں داخل ہو گئی: سلمان نصیر

کراچی، یورپ ٹوڈے: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی بدھ کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی نئی عمارت میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں کی گئی۔ تقریب میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب میں لیگ میں شریک مختلف فرنچائزز کے مالکان اور نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ندیم عمر، کراچی کنگز کے سلیمان اقبال، لاہور قلندرز کے عاطف رانا اور راولپنڈی پنڈیز کے احسن طاہر شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگ کے گزشتہ دس سال مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے اور اب یہ ایک خاندان کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اور پی ایس ایل اب ایک تناور درخت بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال لیگ میں ریکارڈ آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، جس سے ایونٹ کی مسابقت اور دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔

موٹروے Previous post موٹروے نیٹ ورک کی توسیع کے اہم فیصلے، لاہور۔سیالکوٹ موٹروے تین لین کرنے اور نئے منصوبوں میں کم از کم چھ لین کی پالیسی کی منظوری
عاصم بخاری Next post سینئر اداکار عاصم بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے