زرداری

صدر آصف علی زرداری کا لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین

Read Time:1 Minute, 6 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے شگئی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت نے کارروائی کے دوران چھ خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی ٹیم کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت اقدام کو سراہا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ملک میں امن کے قیام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے تمام اندرونی و بیرونی خطرات کا پوری قوت سے مقابلہ کر رہی ہے۔

صدر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کو دہشت گردی کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
زرداری Previous post صدرآصف علی زرداری کی پاکستانی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت، غیر قانونی طالبان نے سرخ لکیر عبور کر لی
شہباز شریف Next post کفایت شعاری سے بچائے گئے فنڈز عوام کو ریلیف دینے پر خرچ کیے جائیں گے: وزیرِ اعظم شہباز شریف