نواز شریف

عید پر مسافروں کے استحصال کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب کا کریک ڈاؤن، زائد کرایہ وصولی پر سخت کارروائی کا حکم

Read Time:57 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید کے موقع پر مسافروں سے مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

وزیرِاعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ روزہ دار مسافروں کے لیے افطار کا مناسب انتظام کیا جائے، جبکہ بس اسٹینڈز کی انتظار گاہوں میں بیٹھنے کی سہولت اور پنکھوں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ عید کے موقع پر اپنے گھروں کو واپس جانے والے غریب مسافروں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام بس اسٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
پولینڈ Previous post پولینڈ سمیت کئی یورپی ممالک کی صنعتوں کے لیے مفت کاربن اجازت ناموں کے تسلسل پر زور
اسحاق ڈار Next post ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس