شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی عسکری قیادت سے ٹیلیفونک گفتگو، عیدالفطر کی مبارکباد، سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Read Time:42 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، اور چیف آف نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر مسلح افواج کے سربراہان کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے ان افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو عید کے پرمسرت موقع پر بھی اپنے اہلِ خانہ سے دور رہ کر وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج کی قربانیوں اور خدمات پر فخر ہے اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
تارڑ Previous post بروقت فیصلوں سے تیل کے ذخائر محفوظ بنائے، عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کیا گیا، عطاء اللہ تارڑ
گیری کرسٹن Next post گیری کرسٹن کا انکشاف: بیرونی مداخلت نے پاکستان ٹیم میں کوچنگ مشکل بنا دی