افغانستان

افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف آپریشن جاری، عید پر دیا گیا وقفہ ختم — ترجمان دفتر خارجہ

Read Time:1 Minute, 3 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور عید کے موقع پر دیا گیا عارضی وقفہ ختم ہو چکا ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ عید کے دوران آپریشن میں مختصر وقفہ دیا گیا تھا، جو 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب اختتام پذیر ہو گیا، اور اب آپریشن اپنے طے شدہ اہداف کے حصول تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

انہوں نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد عناصر کی حمایت ختم کرے اور اس ضمن میں مؤثر اقدامات اٹھائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2021 سے 2025 تک افغانستان کے ساتھ امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ راستے اختیار کیے اور اعلیٰ سطح کے روابط کے ذریعے افغان حکومت کے خدشات کو بھی دور کیا، تاہم ٹی ٹی پی کے معاملے پر کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہو سکی۔

طاہر حسین اندرابی نے مزید کہا کہ پاکستان پر امن کی کوشش نہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، کیونکہ حکومت نے تمام سفارتی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے خطے میں استحکام کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
زرداری Previous post صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، معاشی و توانائی صورتحال کا جائزہ
پارلیمنٹ Next post یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے غیر رضامندی سے تیار کردہ اے آئی فحش تصاویر پر پابندی کی منظوری