ایتھوپین

کراچی ایکسپو سینٹر میں ‘ایتھوپین انکلیو’ کا شاندار افتتاح

Read Time:1 Minute, 9 Second

​کراچی، یورپ ٹوڈے: ایتھوپیا کے سفارت خانہ اسلام آباد نے ایتھوپین ایئر لائنز کے تعاون سے پاکستان کے سب سے بڑے ٹریول ایکسپو ‘پاکستان ٹریول مارٹ (PTM) 2026’ میں ‘ایتھوپین انکلیو’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
​کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ اس نمائش میں ایتھوپیا کی قدیم تاریخ، سیاحتی مقامات اور ثقافتی شناخت کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت، سردار یاسر الیاس خان اور ایم ڈی پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) آفتاب الرحمن رانا نے انکلیو کا دورہ کیا اور ایتھوپیا کی مہمان نوازی کو سراہا۔اس موقع پر روایتی ایتھوپین کافی کی تقریب شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
​نمائش کو کراچی کے شہریوں، میڈیا نمائندوں، سول سوسائٹی اور ٹریول ایجنسیوں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔ شرکاء نے ایتھوپیا کی ثقافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایتھوپیا پاکستانی سیاحوں کے لیے ایک پرکشش اور نئے عالمی سیاحتی مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔ کراچی کے عوام کی بھرپور شرکت نے دونوں ممالک کے عوامی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرےگی۔
​ایتھوپین انکلیو 5 اپریل (اتوار) تک کھلا رہے گا۔ کراچی کے شہری اور سیاحت کے شوقین افراد ایتھوپیا کی ثقافت اور دنیا کی بہترین کافی کا تجربہ کرنے کے لیے ایکسپو سینٹر کا رخ کر سکتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی استحکام کے لیے کفایت شعاری، عوامی تحفظ اور قومی یکجہتی پر زور دیا
دومیل Next post دومیل پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ ناکام، 5 افراد شہید، متعدد زخمی