روئی

خلیجی کشیدگی کے اثرات: روئی کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر، پاکستان میں کپاس کی کاشت میں اضافے کا امکان

Read Time:1 Minute, 46 Second

کراچی، یورپ ٹوڈے: خلیج میں جاری کشیدگی اور امریکا-ایران مذاکرات کے بغیر کسی معاہدے کے اختتام کے باعث روئی کی درآمدی سرگرمیوں کی بحالی نہ ہونے سے عالمی اور مقامی منڈیوں میں روئی کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق درآمدات میں تعطل اور عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث پاکستان کی کاٹن مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ نئی فصل کی کپاس اور روئی کے بلند نرخوں پر پیشگی سودوں نے آئندہ سیزن میں کپاس کی کاشت میں ریکارڈ اضافے کی توقعات کو بھی تقویت دی ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ خلیجی کشیدگی کے باعث روئی کی درآمدات معطل ہیں، جبکہ ملک میں معیاری روئی کی محدود دستیابی اور پولیسٹر فائبر کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران روئی کی قیمتوں میں تیزی کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں فی من روئی کی قیمت میں تقریباً 4 ہزار روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 20 ہزار 500 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

احسان الحق کے مطابق قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں روئی اور پھٹی کے ایڈوانس سودوں کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ سندھ کے علاقے ٹنڈو باگو میں ایک بیوپاری نے کپاس کے چار ٹرکوں کا ایڈوانس سودا 15 سے 25 مئی کی ڈلیوری کے لیے خانیوال کی ایک جننگ فیکٹری کو 10 ہزار روپے فی 40 کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا۔

اسی طرح ڈگری کے ایک تاجر نے 20 سے 30 مئی کی ڈلیوری کے لیے خانیوال کی ایک فیکٹری کو 10 ہزار 500 روپے فی 40 کلو گرام کے حساب سے کپاس فروخت کی، جو آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافے کے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف روئی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ کاشتکاروں کی جانب سے کپاس کی کاشت میں نمایاں اضافہ بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
ایران Previous post ٹرمپ کا ایران کے خلاف سخت مؤقف، جوہری ہتھیاروں پر تشویش اور آبنائے ہرمز سے متعلق انتباہ
جوجٹسو Next post پاکستانی جوجٹسو ٹیم کی جنوبی ایشیا چیمپئن شپ 2026 میں تاریخی کامیابی، 22 میڈلز اپنے نام