مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ڈاکٹر حسنات خان سے ملاقات، پنجاب کو میڈیکل ٹورازم کا عالمی مرکز بنانے کا عزم

Read Time:1 Minute, 9 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اور میڈیکل ٹورازم کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈاکٹر حسنات خان کو ڈین جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں ادارہ مزید ترقی کرے گا۔

اس موقع پر نوتعمیر شدہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق انتظامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ادارے کو عالمی معیار کا طبی مرکز بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ امر باعثِ خوشی ہے کہ ایک قابل اور باصلاحیت پاکستانی ڈاکٹر نے اپنے ہم وطنوں، خصوصاً مستحق افراد کی خدمت کا راستہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو دل کے امراض کے علاج کی اعلیٰ سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پنجاب کو دنیا بھر میں میڈیکل ٹورازم کا ایک اہم مرکز بنایا جائے گا تاکہ غیر ملکی مریض بھی یہاں معیاری اور سستی طبی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
الیکٹرک وہیکلز Previous post الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
آذربائیجان Next post آذربائیجان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور، مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ