
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران شدید بحران کا شکار، آبنائے ہرمز فوری کھولنے کی درخواست
Read Time:45 Second
واشنگٹن، یورپ ٹوڈے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ وہ شدید بحران کا شکار ہے اور اس کی صورتحال انتہائی نازک ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے پیغام دیا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ امریکا جلد از جلد آبنائے ہرمز کو کھول دے تاکہ خطے میں بحری آمد و رفت بحال ہو سکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھول دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کی قیادت کی موجودہ صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کے خیال میں معاملات کو بہتر انداز میں سنبھالا جا سکتا ہے۔
امریکی صدر کے ان بیانات پر تاحال ایرانی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔