شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات کے ایکشن پلان کی منظوری، ٹیکس تنازعات کے فوری حل کی ہدایت

Read Time:50 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس کی جانب سے پیش کردہ ایکشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران دی گئی۔ اجلاس میں ٹیکس مقدمات کے حوالے سے قائم ٹاسک فورس کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

وزیراعظم نے ٹیکس تنازعات کے جلد اور مؤثر حل کے لیے متبادل تنازعاتی حل (ADR) کے نظام کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔ منظور شدہ ایکشن پلان میں کیس اسکروٹنی کمیٹیوں کی تشکیل، کیس لا مینجمنٹ سسٹم (CLMS) کا نفاذ، اور کمشنرز سمیت تمام افسران کی کارکردگی کو مقدمات کے نتائج سے منسلک کرنے جیسے اہم اقدامات شامل ہیں۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان اصلاحات کے ذریعے ٹیکس نظام کو شفاف، مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا تاکہ محصولات میں اضافہ اور کاروباری ماحول میں بہتری ممکن ہو سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
پاکستان Previous post ”معرکۂ حق“ پاکستان کی بیانیہ اور سفارتی کامیابیوں کی جامع دستاویز ہے، عطا اللہ تارڑ