
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ
Read Time:34 Second
کراچی، یورپ ٹوڈے: ملک میں گزشتہ روز کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہوکر 4700 ڈالر تک پہنچ گیا۔