
عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلویز کا 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
Read Time:22 Second
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے کے ترجمان کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 24 مئی کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ اسی روز دوسری خصوصی ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے لیے چلائی جائے گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔