وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیاب سرجری، گھر منتقل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیاب سرجری، گھر منتقل

Read Time:39 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری کی گئی، جو کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد گھر منتقل ہو گئی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ الحمدللّٰہ، سرجری کے بعد مریم نواز کی صحت بہتر ہے اور وہ عید کے دن بھی صوبے کے اہم معاملات کی نگرانی کرتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال سے ہی صوبے میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کی براہِ راست نگرانی کی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز نے اپنی ذمہ داریوں کو ترجیح دیتے ہوئے عید کے موقع پر بھی عوامی خدمات اور انتظامی معاملات پر بھرپور توجہ دی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن دن ہے، وزیراعظم شہباز شریف Previous post یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن دن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آئی ایم ایف کی رپورٹ: اٹلی کی معیشت میں محدود ترقی، سرکاری قرض بدستور بلند سطح پر برقرار Next post آئی ایم ایف کی رپورٹ: اٹلی کی معیشت میں محدود ترقی، سرکاری قرض بدستور بلند سطح پر برقرار