زرداری

صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 2026 کی منظوری دے دی، مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ نافذ

Read Time:54 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعہ کے روز آئین کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے فنانس بل 2026 کی منظوری دے دی، جس کے بعد مالی سال 2027-2026 کا وفاقی بجٹ باضابطہ طور پر قانون بن گیا۔

آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 75 کے تحت صدر مملکت کی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے 12 جون 2026 کو قومی اسمبلی میں مالی سال 2027-2026 کا وفاقی بجٹ پیش کیا تھا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر تفصیلی بحث کے بعد 23 جون 2026 کو شق وار غور کیا گیا، جس کے دوران ایوان نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے فنانس بل 2026 کو منظور کر لیا تھا۔

صدر مملکت کی آئینی منظوری کے بعد فنانس بل باضابطہ طور پر قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، جس کے تحت وفاقی بجٹ میں شامل مالیاتی اور ٹیکس سے متعلق اقدامات یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف کا تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی کارروائی کا مطالبہ