ڈاکٹر انور ابراہیم

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم کا اولین دورہ پاکستان، 2 اکتوبر کو اسلام آباد آمد متوقع

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 2 اکتوبر کو اپنے اولین دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ دورہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شیڈول کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر انور ابراہیم اپنے تین روزہ دورے کے دوران 2 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد اگلے دن 3 اکتوبر کو وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم کی زیادہ تر مصروفیات وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ڈاکٹر انور ابراہیم اپنے دورے کا شیڈول مکمل کرنے کے بعد 4 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

گاڑیوں کی نئی توانائی کی عالمی کانگریس 2024 Previous post گاڑیوں کی نئی توانائی کی عالمی کانگریس 2024 میں چینی اور یورپی ماہرین نے عالمی تعاون پر زور دیا
سرگئی لاوروف Next post امریکہ کو اسرائیل کے لبنان پر حملے کی تیاریوں کا علم تھا: سرگئی لاوروف