اسٹریٹجک

قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Read Time:51 Second

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: قومی اسٹریٹجک کمانڈ (National Strategic Command) کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت نے پیر کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل جنرل سید عامر رضا کو قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر کے طور پر تقرری پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جنرل سید عامر رضا نے اس موقع پر یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
کشمیر Previous post بھارتی وزیر دفاع کے بیانات گمراہ کن اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، مسئلہ کشمیر کی حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی: خواجہ آصف