
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی
مکہ مکرمہ، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے سرکاری دورۂ سعودی عرب کے دوران جمعہ کے روز سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ قصر الصفا میں نمازِ جمعہ ادا کی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ خبر کے مطابق نمازِ جمعہ کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جبکہ سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی تینوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کی عکاس ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔