بابر اعظم کا قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان
لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ بطور کھلاڑی اپنے کردار پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
بابر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ کپتانی ایک اچھا تجربہ تھا، تاہم اس سے ورک لوڈ میں اضافہ ہوگیا تھا، اور اب وہ اپنی کارکردگی پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور اب تک جو کچھ حاصل کیا ہے، اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ بابر نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ بطور کھلاڑی قومی ٹیم کی ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔ اس سیریز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ بابر اعظم بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔