
یومِ بحریہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کو خراجِ تحسین
Read Time:38 Second
لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے ہر موقع پر شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن پر اپنی برتری ثابت کی ہے۔
یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شوریدہ لہروں سے نبرد آزما پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے 8 ستمبر کو دشمن پر اپنی برتری ثابت کی جبکہ بحرِ ہند میں پاک بحریہ کی آبدوز ’غازی‘ نے شاندار تاریخ رقم کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بحری تجارت کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لیے بھی قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔